آسٹریلیا کی دبئی کی المنہاد ایئر بیس پر ایرانی حملے کی تصدیق، آسٹریلوی اہلکار محفوظ رہے
آسٹریلوی وزارت دفاع کی تصدیق
دبئی سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلوی وزارت دفاع نے دبئی میں ال منہاد ایئر بیس پر ایران کے بڑے حملے کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سرینگر ایئر بیس پر جوابی حملہ، حامد میر کا دعویٰ
حملے کی تفصیلات
آسٹریلوی وزارت دفاع نے دبئی میں ال منہاد ایئر بیس پر ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ایئر بیس میں امریکی فوجیوں کے ساتھ ہمارے اہلکار بھی موجود تھے اور وہ سب محفوظ رہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں آسٹریلوی اہلکار
آسٹریلوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 100 آسٹریلوی اہلکار اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہیں۔








