پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چیلنج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا گیا
درخواست کا مؤقف
''جنگ'' کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جو کہ غیرآئینی اور عوام دشمن اقدام ہے۔ حکومت عالمی منڈی کے مطابق پیٹرولیم کی قیمتیں مقرر نہیں کر رہی، جبکہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری ہے، جو مزید مہنگائی کا سبب بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی اور انکے نائب شہید
متفرق درخواست
یہ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
عدالت سے استدعا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔








