لاہور پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گروہ گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی قومی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر مبارکباد
واقعہ کا پس منظر
ڈی آئی جی آپریشنز کچہری میں ایک نوجوان نے ہنی ٹریپ میں پھنسنے کی شکایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کھلی کچہری میں دی گئی یقین دہانی کو عملی اقدام میں تبدیل کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ امریکہ روانہ
گرفتار ملزمان
ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان میں خاتون مصباح، اسد اور احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمہ مصباح فیس بک پر خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتی تھی۔ ویڈیو کال کے ذریعے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی جاتیں۔ بعد میں ملزمان اسکرین ریکارڈنگ سے نیم عریاں ویڈیوز محفوظ کرکے بھتہ وصول کرتے۔ اس کے علاوہ، ملزمان نے جعلی موبائل اکاؤنٹس پر رقم منتقل کروانے کا بھی انکشاف کیا۔ ملزمان کے موبائل فونز سے درجنوں متاثرین کا ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔
عوامی آگاہی
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر اجنبی افراد سے محتاط رہیں، نامعلوم افراد کی ویڈیو کال ہرگز نہ قبول کریں۔ شہری ذاتی تصاویر اور معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ بلیک میلنگ کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔








