بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد میں ضمانت کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر تحریری فیصلے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کے اعزاز میں شارجہ میں ظہرانہ
فیصلے کی تفصیلات
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے یہ تحریری احکامات جاری کیے، فیصلے کے مطابق توشہ خانہ میں مبینہ جعلی رسیدوں کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
استغاثہ کی ناکامی
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ استغاثہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ رسید سوشل میڈیا پر دیکھی گئی، تاہم آج تک اس رسید کا فرانزک معائنہ نہیں کرایا گیا۔ یہ ثابت نہیں کیا جا سکا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے مبینہ جعلی رسیدیں الیکشن کمیشن یا کابینہ ڈویژن میں جمع کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں خاتون سے تعلقات کے الزام پر نوجوان کو رسی باندھ کر پانی میں پھینک دیا گیا پھر کیا ہوا؟ حیران کن انکشاف
اعلیٰ شخصیات کے خلاف الزامات
اسی طرح اعلیٰ شخصیات کے خلاف الزام تراشی کے مقدمے میں بھی بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی گئی، کیونکہ استغاثہ ان کی افواجِ پاکستان کے خلاف تقریر یا کسی قسم کا ثبوت عدالت میں پیش نہ کر سکا۔ ایسا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا جس سے یہ ثابت ہو کہ بانی پی ٹی آئی نے بغاوت پر اکسایا، 9 مئی کے احتجاج اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں بھی استغاثہ شواہد پیش نہ کر سکا۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے پاکستانی ماہر خلاباز کا مشن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
احتجاجی مقدمات کی صورت حال
احتجاجی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی جائے وقوعہ پر موجودگی ثابت نہیں ہو سکی اور نہ ہی یہ ثابت کیا جا سکا کہ احتجاج ان کی ایما پر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: میری نظر 6/6 نہیں، نظر 6/6 بھی ہوتی تب بھی دور سے پڑھنا ممکن نہیں، جسٹس عامر فاروق
مچلکوں کے عوض ضمانت
بعد ازاں عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
دیگر مقدمات
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کوہسار، سیکرٹریٹ اور کراچی سمیت دیگر مقامات پر 6 مقدمات درج ہیں۔








