حکومت بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اجلاس
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بورڈ کی سطح پر ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری
ماہی گیروں کے حقوق کا تحفظ
وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم ماہی گیروں کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کریں گے۔ پسنی فش ہاربر کی بحالی سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ
وزیراعلیٰ نے منصوبے کو قابل عمل بنانے کے لیے جامع فزیبلٹی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مئی تک پیش کرنے کی ہدایت کی۔
کوئٹہ، 03 مارچ 2026
حکومت بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس
سیکرٹری فشریز طارق قمر اور متعلقہ حکام کی بریفنگ،
منصوبے کو قابل عمل بنانے کے لیے جامع فزیبلٹی… pic.twitter.com/ePmTZiylUR
— Chief Minister's Office Balochistan (@CMOBalochistan) March 3, 2026








