پرانی عادتیں اور چوہدراہٹ آسانی سے نہیں چھوٹتیں،سیانے لوگوں کا ”جٹکا اصول“ ہے”بھائی ڈانٹ وہی کھاتا ہے جسے کوئی لالچ ہوتا ہے“

مصنف کی حیثیت

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 456

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں تیزی، 140 سے زیادہ فلسطینی شہید

ڈائریکٹر کی عیدی

عید الفطر میں چند روز باقی تھے۔ میرے خلاف لوکل اخبار میں چھوٹی سی خبر لگی۔ ”ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی عیدی۔“ صبح کوئی میرے دفتر آنے سے پہلے اس اخبار کی چند کاپیاں میرے ٹیبل پر رکھ گیا تھا۔ میرے دفتر آنے کے کچھ دیر بعد وہ چند اپنے جیسے بھائیوں کے ساتھ آ گیا۔ میرے پاس دفتر میں رانا عامر نوائے وقت اور ملک اعجاز اے پی پی کے رپورٹر بیٹھے میرے خلاف لگے اخبار کے تراشے سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ میں نے ان کو کیا کہنا تھا۔ ان دونوں نے ہی ان کی مٹی پلید کر دی تھی۔ سچ کو آ نچ نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: خدشہ ہے 190ملین پاؤنڈکیس میں عمران خان کو 14سال قیدکی سزا ہوگی: شیر افضل مروت

صحافت کی حقیقت

سروس میں تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں صحافت کی ایسی بھیڑیں چھوٹے شہروں میں عام ہیں اور اس کے پھیلتے ہی جا رہے ہیں۔ معاشرے کو مل کر اس کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ پریس کلب کی بھی ذمہ داری ہونی چاہیے کہ ان پر کڑی نظر رکھے اور صحافت کے معزز شعبے کو بدنام ہونے سے نہ بچائے بلکہ مثبت کردار ادا کرنے کے حوالے سے تربیت بھی کریں۔ یہ بھی طے ہے ایسے لوگ ایماندار افسران کے دفاتر کا رخ کم ہی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معدے کے امراض کے لیے استعمال ہونے والا مشہور سیرپ جعلی نکلا، استعمال پر پابندی عائد

مولا رومی کا اقوال

مولا رومی کہتے ہیں؛ “جب میں جوان تھا تو دنیا بدلنا چاہتا تھا۔ اب جب میں بوڑھا اور سیانا ہو گیا ہوں تو سوچتا ہوں اگر خود کو بدل لوں تو بڑی بات ہو گی۔”

یہ بھی پڑھیں: ارب پتی بزنس مین سنجے کپور کی موت، بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور جائیداد میں حصے کی خواہشمند

رانا پر عتاب

کمشنر کا عمومی رویہ اپنے ماتحتوں سے بھی کچھ ترش اور کچھ سخت ہی ہوتا تھا۔ وہ معمولی بات بھی نظر انداز نہیں کرتے تھے۔ کمشنر کا پی اے رانا یعقوب اکثر ان کے عتاب کا نشانہ رہتا تھا۔ وہ سمجھ دار، سیانا اور تجربہ کار تھا مگر اس کی ایک کمزوری تھی کہ خود کو بھی چھوٹا سا کمشنر ہی سمجھتا تھا۔ شمائیل خواجہ کے کمشنر آنے سے پہلے چند کمشنر اس سے صلاح مشورہ کرتے تھے۔ خواجہ صاحب خود بڑے سیانے، قابل، قانون قائدے سے واقفیت رکھنے والے افسر تھے۔ اب رانا کی ایک نہ چلتی تھی۔ میرے اس سے اچھے تعلقات تھے کہ وہ میرے بڑے بھائی کا بھی جاننے والا تھا۔ میں نے اسے کئی بار سمجھایا کہ “اپنے کام سے کام رکھا کرے۔ جب تک کمشنر نہ پوچھے، خود سے کوئی بات مت کرو” لیکن پرانی عادتیں اور چوہدراہٹ آسانی سے نہیں چھوٹتیں۔ وہ باز نہ آتا اور اکثر ڈانٹ برداشت کرنا پڑتی تھی۔ سیانے لوگوں کا ”جٹکا اصول” ہے “بھائی ڈانٹ وہی کھاتا جسے کوئی لالچ ہوتا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: انہوں نے سامان 2 گاڑیوں میں لدوایا اور ہمیں ساتھ لیکر امرتسر کی سڑکوں پر نکل کھڑے ہوئے، ہم جلیانوالہ باغ کیساتھ ساتھ سفر کر رہے ہیں

کمشنر کے ساتھ بات چیت

ایک روز میں ایک فائل کے ساتھ کمشنر کے پاس گیا وہ ریٹائرنگ روم میں تھے اور موصوف رانا یعقوب ریک سے کوئی فائل تلاش کرتے آنسو بھی بہا رہے تھے۔ میں نے پوچھا; “خیر ہے۔” جواب دیا; “سر! ایک ٹیلی فون کا بتانا صاحب کو بھول گیا تھا، بہت بے عزتی کروائی ہے۔ دل ہی کھٹا ہو گیا ہے۔” یہ بات سن کر مجھے بھی دکھ ہوا۔ اتنے میں کمشنر آ گئے۔ میں نے فائل ڈسکس کی اور کہا; “سر! رانا صاحب بہت پریشان ہیں۔ آپ نے کافی ڈانٹ دیا ہے۔ رانا کو بھی سمجھایا کہ کمشنر صاحب کی عادت سمجھو اور خود کو ان کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرو۔” ساتھ ہی کمشنر کو مسکا لگایا۔ “سر! کچھ چہروں پر غصہ اچھا نہیں لگتا وہ مسکراتے ہی اچھے لگتے ہیں۔ سر! آپ بھی مسکراتے ہی اچھے لگتے ہیں۔” وہ بھی مسکرائے اور کہنے لگے; “شہزاد! تم کوئی نہ کوئی نئی بات ڈھونڈ ہی لیتے ہو” پھر رانا کی طرف متوجہ ہوئے کچھ حوصلہ افزائی کی اور قہوہ پلایا۔ ناراضگی ختم ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے کو جیل میں عمران خان کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں، علیمہ خان

رانا کی محبت

رانا یعقوب مجھے کہا کرتا تھا; “سر! جو بات کمشنر کو آپ کہہ سکتے ہیں کوئی اور نہیں کہہ سکتا۔ ویسے وہ آپ کی بات مان بھی جاتے ہیں۔” ان کی محبت تھی۔ (جاری ہے)

کتاب کی معلومات

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...