والدہ نے لڑکی کو پاس پڑی کتاب پڑھنے کو کہا، سب لوگوں کے چہرے خوشی سے تمتما اٹھے اور 2 خاندان قربت کے حسین بندھن میں بندھ گئے۔

شناخت اور پیشکش

مصنف: ع۔غ۔ جانباز
قسط: 75

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت تنازعہ ہمارا مسئلہ نہیں، جنگ کے بیچ میں نہیں پڑیں گے، امریکی نائب صدر نے واضح کر دیا

گھر والوں کا دورہ

چنانچہ پھر وہ وقت آیا جب میرے والدین نے دوسرا وزٹ کیا تو والدہ نے لڑکی کو پاس پڑی کتاب پڑھنے کو کہا اور اُن کے کہنے پر ایک عدد رقعہ بھی فوراً تحریر کر کے والدہ کے سپرد کردیا۔ والدین نے مطمئن ہو کر لڑکی کے ہاتھ پر کچھ رقم رکھ دی جو اس بات کی غماز تھی کہ ہمیں رشتہ منظور ہے۔ چنانچہ سب لوگوں کے چہرے خوشی سے تمتما اُٹھے اور دو خاندان قربت کے ایک حسین بندھن میں بندھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی فر ٹیلائزر کمپنی کا پی آئی اے کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

منگنی کا انتظار

دو تین ماہ کا عرصہ گذر گیا۔ سُسرالیوں کی طرف سے باقاعدہ منگنی کی رسم ادا کرنے کے لیے کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ میں اِن دنوں سرکاری ڈیوٹی پر ”موہلن ریسٹ ہاؤس“ گوگیرہ برانچ نہر میں ٹھہرا ہوا تھا۔ جو میرے ہونے والے سُسرالیوں کے گاؤں سے صرف چھ، سات کلو میٹر کے فاصلہ پر تھا۔ میں جوانی کے بے رحم تھپیڑوں کی زد میں آیا اور اب مزید یہ عدالتی تاریخوں پر تاریخیں پڑنے کی طرح ”اپنا یا کسی کا اپنا بن کر دلاسہ دینے“ یا پھر کوئی صبر کا پھل میٹھا ہونے…… یہ سب باتیں بیکار و بے معنی لگنے لگیں۔ آؤ دیکھا نہ تاؤ اپنے خانساماں اِسماعیل کو ”بچولے“ کے ہاں جو اُسی گاؤں میں رہائش پذیر تھے کہلا بھیجا کہ سُسرالیوں کو منگنی کی رسم ادا کرنے کے لیے تیاّر کرو اور میرے گاؤں چندیاں تلاواں نزد گٹی اسٹیشن فیصل آباد لے چلو۔ میں بھی وہاں پہنچ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ، مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے قبل اٹھ کھڑی ہوئی

مشکلات کا سامنا

چنانچہ میرے پیغام کا خاطر خواہ اثر ہوا اور وہ لوگ تیاّر ہو کر میرے گاؤں کو روانہ ہوگئے۔ اب ایک درمیان میں مشکل آن پڑی۔ ہمارے آفیسر ”چوہدری محمد فاروق” لاہور سے ہمارے فیلڈ ورک کی انسپکشن کے لیے آوارد ہوئے۔ انہوں نے فوراً فیلڈ میں جانے کا کہا۔ حکم حاکم مرگِ مفاجات…… چل پڑے کوئی 2 گھنٹے فیلڈ میں لگا کر واپس ریسٹ ہاؤس پہنچے تو ہمیں پچھلے ریکارڈ کے مطابق اب علم تھا کہ کھانا پکے گا اور پھر کھائیں گے تو جان چھوٹے گی۔ لیکن اللہ بھلا کرے۔ کچھ جلدی کر گئے اور بغیر کھانا کھائے چل دئیے۔ بس پھر کیا تھا ہم نے جیپ دوڑا دی اور چل دئیے، اپنے گاؤں کی طرف۔

یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیاء کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی

منگنی کی رسم

اپنے گاؤں سے کچھ اِدھر رکھ برانچ نہر کے پل پر وہ لوگ مل گئے۔ وہ گاؤں میں کافی انتظار کرنے کے بعد واپس آگئے تھے۔ دعا سلام ہوئی اور پھر اُن کو جیپ میں بٹھایا اور اپنے گاؤں پہنچے اور سادگی سے منگنی کی رسم ادا کی۔ کھانا کھایا اور پھر اُن کو اُسی پل پر بس میں بٹھایا…… اور واپس اپنے ریسٹ ہاؤس پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے خانیوال تک برقی انجنوں سے چلنے والی گاڑیاں بیس پچیس برس بھی نہ چل پائیں کیونکہ لٹکائی گئیں تانبے کی برقی تاریں چور لے اْڑے

شادی کی تیاری

ظاہر ہے منگنی کی پُھرتیاں دیکھ کر آپ خود ہی سمجھ گئے ہونگے کہ اب شادی میں تو دیر سویر ہونے سے رہی۔ ہر اتوار کو والدین کے پاس پہنچ جاتا اور فیصل آباد سے ضروری اشیاء خرید کر لاتے۔ اسی دوران میرے چھوٹے بھائی عبد الرشید جو مجھ سے صرف ڈیڑھ دو سال چھوٹے تھے اُن کی بھی منگنی اسی دوران ہوگئی اور اُن کی شادی میری شادی کے 2 دن بعد طے پا چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار

شادی کی تفصیلات

شادی کی تیاری میں دلہن کے کپڑوں کی تیاری اور زیورات کی خریداری 2 اہم کام ہوتے ہیں جو والدین نے چند دن میں فیصل آباد کی مارکیٹ سے پایۂ تکمیل کو پہنچا دئیے۔ اور جہاں تک دولہا میاں کی تیاری کا سوال ہے تو ہم تو مہینوں پہلے پہلا ڈرافٹ، پھر دوسرا ڈرافٹ اور فائنل ڈرافٹ اس طرح کرتے کرتے فائنل کر چکے تھے اور ایک ہی دن میں انارکلی سے کپڑے خرید کر ٹیلرز کو دے چکے تھے اور کپڑوں کی ڈیلیوری کا کارڈ تھامے نا جانے کیسے کیسے خواب بُنتے گھر پہنچے تو ایسے لگا جیسے چپکے سے بہار آگئی ہو اور ہمارے جسم و جان پر چھا گئی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا “سجل” کو عوامی شکایات پر پولیس نے گرفتار کر لیا

مدعوئین کی فہرست

اُن دنوں شادی کارڈز کا رواج نہ تھا۔ یہ کام گاؤں کے نائی (جو شادی بیاہ کے کھانے پکاتے اور گاؤں والوں کی شیوا اور ہیئر کٹ کرتے تھے سر انجام دیتے) گھر والے اُس کو برات کے مدعوئین کی لسٹ تھما دیتے اور وہ گھر گھر جا کر اُن کو شادی والے دن بارات میں شامل ہونے کی دعوت دیتے۔ چنانچہ یہ کام ”شیرو“ نائی نے بڑے احسن طریقے سے دو تین دن میں مکمل کر کے ”سب اچھا ہے“ کی رپورٹ والد صاحب کو دے دی۔(جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...