ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ نے کافی دنوں کے بعد آج اچھے دن کا سامنا کرنا ہے۔ ان شاءاللہ، حکمت عملی تیار کر لیں۔ ممکن ہے کہ آج نئی نئی خبریں ملیں اور آپ کو اس کے ذریعے مشکلات سے آزادی نصیب ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیز نے نومولود بیٹی کا نام بتا دیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کسی جگہ کوئی گڑ بڑ ہے۔ اس لئے صورتِ حال میں بہتری نہیں ا رہی۔ آپ ہو سکے تو استخارے کی مدد لیں تاکہ اصل وجہ معلوم ہو سکے، ورنہ نقصان اور آزمائشی سے دن چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی بھارت کے لیے ’وبالِ جان‘ بن گئی، گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، فیکٹریاں، ریسٹورنٹس بند
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ نے جس بات کو اپنے ذہن پر سوار کیا ہوا ہے اس کو وہاں سے نکال دیں تو بہتر ہے انشاءاللہ کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اللہ نے چاہا تو اب بہتری شروع ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس لئے جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کرکے اس پر ہی چلا جائے تو بہتر ہے اور آج ادھار کے معاملے میں نہ آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دےدی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جذباتی ہو رہے ہیں۔ عقل سے کام لیں جو نصیب میں تھا ہی نہیں اس کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ آج دل کو سنبھالیں اور دور رہیں جو ماضی میں بھی خطرہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایوان صدر میں فیلڈمارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ہونے والی تقریب ملتوی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک اہم دن ہے۔ کچھ فیصلے کرنے کے لئے۔ آج جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں اپنے ہاتھوں کو مضبوط رکھیں اور ماضی کی غلطی کو بالکل بھی نہیں دہرانا یہ خیال رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملوں کے دوران اسرائیل کے عرب باشندے پناہ گاہوں سے محروم، الجزیرہ کی تہلکہ خیز رپورٹ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں اور جس بھی طرف سے نقصان ہوا تھا یا آپ کو مشکل میں ڈالا گیا تھا۔ اس طرف نہ جائیں۔ آج اپنے مال کی حفاظت بھی ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب آفس لاہور کی کھلی کچہری
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج مالی لحاظ سے کافی بہتر دن معلوم ہوتا ہے۔ کچھ اہم ضرورتیں پوری ہوں گی اور جس بھی شخص سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہونے کا واضح امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم افواج پاکستان کی دفاع وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی: وزیراعظم
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
انجان شخص پر بھروسہ نہ کریں اور فی الحال اپنے معاملات کسی پر ظاہر مت ہونے دیں۔ ان کو حل کرنا بھی ہے تو خاموشی سے حل کرنے کی کوشش کریں، نازک دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نئی ریگولیشنز کی منظوری دے دی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
تبدیلی کا ابھی مت سوچیں۔ ابھی صورت حال ایسی نہیں ہے، جب ہو گی تو حالات بھی غیبی انداز میں خود بخود بن جائیں گے جو کررہے ہیں ایمانداری سے اس پر فوکس کریں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سے استعفیٰ دینے کے بعد گیری کرسٹن نے بڑا اعلان کر دیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
راستے بند تھے تو فکر مند نہ ہوں۔ اب کھلنا شروع ہو گئے ہیں اور اس کا اندازہ آپ کو آج ہی ہو جائے گا۔ آج دوپہر کے بعد بھی ایک اچھی خبر ابتداءبہتری کرنے والی ہے۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
ہر صورت اپنی نظر اتاریں۔ راشن کی صورت میں صدقہ دیں اور اپنے تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں کہ کس جگہ پر کوئی مسئلہ ہے تو اس کو دور کیا جا سکے فوری۔








