یو اے ای میں بینکنگ سسٹم متاثر ہونے کی شکایات
یو اے ای میں بینکنگ سسٹم متاثر
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بینکنگ سسٹم متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ صارفین نے شکایت کی کہ کئی بینکوں کی موبائل ایپ اور ویب سائٹس ڈاؤن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان
آن لائن سروسز میں خرابی
’’جنگ‘‘ کے مطابق امارات کے بعض بینکوں کی فون اور آن لائن بینکنگ سروسز بھی متاثر رہیں۔ دبئی سے اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ بینکنگ سسٹم بحال کرنے میں کامیاب رہے ہیں، آئی ٹی نظام میں رکاوٹ کے باعث صارفین کو دشواری ہوئی۔
سروس میں تعطلی کی ممکنہ وجوہات
حکام کا مزید کہنا ہے کہ سروس میں تعطلی کی ممکنہ وجہ ڈیٹا سینٹر میں آگ قرار دی جا رہی ہے۔ نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں۔








