دبئی میں امریکی سفارتخانے کے قریب حملہ، عمارت کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

پی آئی اے کے متوقع ریونیو نقصان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کو بتایا گیا کہ جعلی پائلٹ لائسنس معاملے کی وجہ سے اگست 2020 سے دسمبر 2024 تک (5 سال میں) پی آئی اے کو تقریباً 200 ارب روپے کے متوقع ریونیو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان 63 فیصد شرحِ خواندگی کے ساتھ جنوبی ایشیا میں سب سے پیچھے ہے، فافن رپورٹ

بلوچستان میں ائیرپورٹس کی صورتحال

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت دفاع نے تحریری جواب میں بتایا کہ بلوچستان میں ائیرپورٹ کے غیر فعال ہونے اور فلائٹس نہ ہونے پر بلوچستان کے سینیٹرز نے احتجاج کیا۔ بلوچستان میں 11 ائیرپورٹس ہیں جن میں سے 3 آپریشنل ہیں: کوئٹہ، گوادر اور تربت ائیرپورٹ، جبکہ دالبدین ائیرپورٹ پر رن وے موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن’’۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ‘‘ دیدیا

بند ائیرپورٹس اور فلائٹ آپریشن

ژوب، پسنی، پنجگور ائیرپورٹ آپریشنل ہیں لیکن فلائٹ آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ خضدار اور سبی ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ اوماڑہ اور جیوانی ائیرپورٹ 2004 سے بند ہیں، اور 2005 سے پاکستان نیوی نے مفاہمتی یادداشت کے تحت اس کا انتظام سنبھالا ہوا ہے۔

کمرشل فلائٹ کی مشکلات

وزیر مملکت شزرہ منصب نے کہا کہ بلوچستان میں کمرشل فلائٹ قابل عمل نہیں ہے کیونکہ وہاں مسافروں کی تعداد کم ہے۔ اس دوران بلوچستان کے سینیٹر نے احتجاج کیا جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی آئی اے کی منیجمنٹ سے سینیٹرز کی ملاقات کرا دیتے ہیں تاکہ بلوچستان میں فلائٹ کے حوالے سے حل نکالا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...