امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ، خلیج سے بحری تجارت کو مالی تحفظ دینے کا حکم
امریکا کا آبنائے ہرمز کو کھولنے کا فیصلہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج سے بحری تجارت کو مالی تحفظ دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کے ساتھ امریکی نیوی جائے گی۔ جہازوں کی انشورنس میں امریکی مالیاتی ادارہ مدد کرے گا، آئل ٹینکرز سمیت تمام تجارتی جہازوں کو انشورنس اور گارنٹیز فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو کیس سنگل سے ڈویژن بنچ ٹرانسفر نہ کرنے کا حکم
ایران کی صورتحال
جرمن چانسلر سے ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں سب کچھ تباہ کر دیا گیا، ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم کر دی ہے۔ ایران میں بہت سے لوگ استثنیٰ کیلئے درخواست کر رہے ہیں، یہ لوگ کسی بھی وقت ہتھیار ڈال دیں گے، حملوں کی نئی لہر شروع ہونے والی ہے۔
ٹرمپ کا مزید بیان
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایران کو بڑے نقصان کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ ڈیموکریٹس لوزر ہیں، برطانیہ سے خوش نہیں، سپین سے تمام تجارت ختم کر رہے ہیں۔ جنگ ختم ہونے پر تیل سستا ہوجائے گا۔








