مشرق وسطی کشیدگی؛ ایشیائی مارکیٹس شدید دباؤ کا شکار، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی اتار چڑھاؤ جاری
مشرق وسطی کی کشیدگی اور ایشیائی مارکیٹس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطی کی کشیدگی کے باعث ایشیائی مارکیٹس شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس بیسن میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر۔۔پاکستان خطے میں توانائی برآمد کرنیوالا ملک بھی بن سکتا ہے، حقائق جانیے
سرمایہ کاروں کی ردعمل
خبرایجنسی کے مطابق، سرمایہ کاروں نے کمپنیوں کے شیئرز فروخت کرنا شروع کردیئے۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ایک دن میں 4 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس بھی 2.5 فیصد گر گیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ کی صورتحال
ادھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 120 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 57 ہزار 252 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔








