سینئر اداکارہ نے حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی
صبا حمید کا تھپڑ مارنے کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان) سینئر پاکستانی اداکارہ صبا حمید نے حبا بخاری کو تھپڑ مارنے سے متعلق حقیقت بیان کردی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جریدے کی سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی پالیسیوں پر کڑی تنقید، پاکستان کی کھلی حمایت
صبا حمید کا شوبز کیریئر
صبا حمید پاکستان کی سینئر ٹیلی وژن اور فلم اداکارہ ہیں جو تقریباً 40 سال سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔
ان کے مشہور ڈراموں میں فیملی فرنٹ، میرے ہمسفر، تھکن، لشکارا، پیارے افضل، گھسی پٹی محبت، بارات سیریز، سن میرے دل، دل لگی، نور جہاں اور لال عشق شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان
حالیہ کام اور تنقید
حال ہی میں انہیں 'میں منٹو نہیں ہوں' میں شاندار اداکاری پر سراہا گیا جب کہ اس وقت وہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل 'عشق' میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، جہاں مداح ان کی بہترین اداکاری کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوشت کھانے کے شوقین افراد کے لیے Lake City میں MeatVore ریسٹورنٹ کھل گیا
ہنسنا منع ہے میں شرکت
صبا حمید، تابش ہاشمی کے رمضان سپیشل پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں بطور مہمان شریک ہوئیں، اس دوران انہوں نے ڈرامہ 'فِطور' میں حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر کھل کر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا صحافت پر کریک ڈاؤن، بھارت صحافتی آزادی میں 151 ویں نمبر پر گر گیا
تھپڑ کا پس منظر
سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ڈراموں میں حقیقت میں تھپڑ نہیں مارتی کیونکہ میں شاٹ کو چیٹ کرنے میں ماہر ہوں لیکن اگر ہدایتکار اصلیت کے لیے بار بار اصرار کرے کہ حقیقی تھپڑ مارا جائے تو میں کیا کر سکتی ہوں؟
انہوں نے کہا کہ یہ انہی کی خواہش تھی، اس لیے مجھے تھپڑ مارنا پڑا۔ میں نے انہیں تھپڑ مارا اور بعد میں معذرت بھی کی کیونکہ وہ کافی زور کا تھپڑ تھا کیونکہ جب واقعی مارنے کو کہا جائے تو میں چیٹ نہیں کر سکتی۔
اداکاری کی ذمہ داری
صبا حمید کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار کے ساتھ ایسا ہونا اچھا نہیں ہوتا کیونکہ آخرکار یہ سب صرف ایک کردار کے لیے ہوتا ہے۔








