پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے سیزن گیارہ کا نیا لوگو جاری کردیا
پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کا نیا لوگو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے سیزن گیارہ کا نیا لوگو جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے وینیو کا اعلان کردیا
نئے آفیشل لوگو کا اجراء
پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے سیزن گیارہ کا آفیشل لوگو جاری کر دیا ہے، جسے ٹیم نے باضابطہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے.
New look to define the #NewEra!
Presenting the most awaited HBL PSL 11 official logo. 8 teams are ready—are you?
#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/iKZjnq9JPE— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2026
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
افتتاحی تقریب اور شیڈول
پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ سٹالینز کی ملکیت تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگی، سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا شیڈول چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا.
ٹیموں کی تعداد میں اضافہ
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کو نئی فرنچائزز کے طور پر شامل کیا گیا ہے.








