پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں
تحریر: ملک سلمان
پاک افغان کشیدگی کا پس منظر
گذشتہ دنوں سے ہونے والی پاک افغان کشیدگی اور جنگ کے خطرے کے باوجود میرے سمیت سارا پاکستان بہت سکون اور اطمینان میں ہے۔ سحری افطاری، فرینڈز گیدرنگ، کاروبار اور کھیل کے میدان سب ویسے ہی آباد ہیں۔
سکون کا احساس
ابھی سحری کی تیاری ہے اور رات کی افطاری کے لیے دوستوں کو دعوت دے چکے ہیں۔ کسی کو بھی جنگ کی فکر نہیں، سب معمول کے کاموں میں مشغول ہیں کیونکہ سارے پاکستان کو ایمان کی حد تک یقین ہے کہ ہماری بہادر افواج افغان دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ماضی کی شاندار کامیابیاں
مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان نے اپنے سے 10 گنا بڑی بھارتی فوج کو جس طرح سے شکست دی، پوری دنیا اس کی معترف ہے۔ جنگی بخار میں مبتلا بھارت کے کئی طیارے اور ان کا ناقابل تسخیر ایس 400 ڈیفنس سسٹم تباہ کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔
قوم کا افواج پر اعتماد
افواج پاکستان پر قوم کا اعتماد اور یقین یہی وہ طاقت ہے جو افواج کے جوانوں کو ہر طرح کے خطرے سے ٹکرا جانے کا جذبہ دیتی ہے۔ سارا پاکستان روٹین لائف انجوائے کر رہا ہے کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ جب بھی وطن کو ضرورت ہوگی تو پاک آرمی کے جوان و افسران خود ٹینکوں کے نیچے لیٹ جائیں گے لیکن عوام پاکستان کو خراش بھی نہیں آنے دیں گے۔
بجٹ اور طاقتور افواج
افواج پاکستان کا سالانہ بجٹ صرف ساڑھے سات ارب ڈالر ہے۔ مسلح افواج کے لیے سالانہ بجٹ کے لحاظ سے امریکہ، چائنہ اور روس کے بعد بھارت چوتھا بڑا ملک ہے جبکہ پاکستان چالیسویں نمبر پر ہے۔ چالیسویں نمبر پر کم ترین بجٹ رکھنے والا پاکستان، گزشتہ کئی دہائیوں سے دنیا کی موسٹ پاورفل افواج میں ٹاپ تھری میں ہے۔
سچائی کی مثالیں
بلوچستان ٹرین ہائی جیکنگ کو جس طرح ناکام بنا کر تمام مسافروں کو محفوظ رکھنے میں کامیابی حاصل کی اور تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ایسا کامیاب آپریشن دنیا کی تاریخ میں پہلے نہیں دیکھا گیا۔
افواج پاکستان کی خدمات
افواج پاکستان کے افسر اور جوان ہمہ وقت وطن عزیز کی سربلندی، دفاع اور استحکام کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر لیے پھرتے ہیں۔ فوجی افسروں اور جوانوں نے ہر مشکل موقع پر وطن عزیز کے لیے جان قربان کرنا اعزاز جانا ہے۔
قوم کا فخر
پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے اس کردار کی معترف ہے اور اپنی فوج سے محبت کرتی ہے۔ افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی ہے۔








