عمران خان بطور وزیراعظم میٹنگ کے ایجنڈے سے بھی لاعلم، فیصل واوڈا کی کلاس اور پھر فیض حمید کی مداخلت پر جنرل باجوہ سے معافی، مراد سعید نے بھاندا پھوڑ دیا۔

مراد سعید کا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے سینیٹر فیصل واوڈا کا بھانڈا اپنی کتاب میں پھوڑ دیا اور انکشاف کیا کہ عمران خان بطور وزیراعظم، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ کے ایجنڈے سے بھی لاعلم تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، کروڑوں کی نئی سڑک صرف 11 لاکھ میں برباد، یہ کس کی اجازت سے ہوا؟ جانیں

کتاب میں بیان کردہ واقعہ

اپنے کتاب کے صفحہ نمبر 146 پر مراد سعید نے لکھا کہ "جنرل باجوہ بھی تنتناتے ہوئے نکل گئے اور ہم سب بھی باہر آ گئے، باہر فیصل واوڈا کھڑا تھا۔ فیصل واوڈا اس وقت وفاقی کابینہ کا حصہ تھا اور کچھ دن پہلے اس نے ایک ٹی وی پروگرام میں میز پر بوٹ رکھ دیا تھا، جس پر کافی بحث ہوئی تھی۔ جنرل باجوہ پہلے ہی جلالی موڈ میں تھے اور فیصل واوڈا کو اپنی جانب خوشامدانہ انداز میں آتا دیکھ کر اس پر دھاڑنے لگے کہ تم ٹی وی پر بوٹ لا کر کیا ثابت کرنا چاہتے تھے؟

ہماری آنکھوں کے سامنے فیصل واوڈا ہاتھ جوڑ کر جنرل باجوہ کے سامنے آ کر کھڑا ہوگیا۔ جنرل باجوہ سناتے رہے اور وہ سر جھکائے سنتا رہا، بالآخر فیصل واوڈا نے جنرل فیض کی جانب التجا آمیز نظروں سے اشارہ کیا تو جنرل فیض نے آگے بڑھ کر جنرل باجوہ سے کہا کہ سر جانے دیں۔ معاف کر دیں۔ ان کی بات سے واوڈا جو ابھی تک ہاتھ جوڑے کھڑا تھا، نے ہمت پکڑی اور کہنے لگا سر معاف کر دیں آئندہ نہیں ہوگا۔ یہ سارا مکالمہ پی ایم دفتر کے اسٹاف اور اہم میٹنگ سے نکلنے والے وفاقی وزراء کے سامنے ہورہا تھا۔ اسٹاف کے لوگ ایک دوسرے کو اور ہم وزراء ایک دوسرے کو حیرت سے دیکھ رہے تھے کہ بندہ پہلے تو بھڑک نہ مارے اور مار ہی دی تھی تو کوئی عزت نفس بھی ہوتی ہے یوں سب کے سامنے اپنی بے عزتی کرواتے ہوئے ہاتھ جوڑے کھڑا ہوگیا"۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولپور، لڑکی کی لاش قبر سے نکال کر کھیتوں میں پھینک دی گئی

سوشل میڈیا پر ردعمل

وزیراعظم سے ملاقات

مراد سعید نے مزید لکھا کہ ان سب سے الگ ہو کر وزیراعظم کے پاس گیا جو کہ اس وقت اپنے دفتر میں اکیلے تھے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو اس میٹنگ کے ایجنڈے کے بارے میں علم تھا۔ عمران خان نے کہا کہ نہیں مجھے صرف یہ کہہ کر میٹنگ کے لیے وقت مانگا گیا تھا کہ بہت اہم ترین ایشوز پر بریفنگ دینی ہے آپ کو اور Way Forward ڈسکوس کرنا ہے لیکن اب مجھے سمجھ آ رہی ہے کہ یہ پری پلانڈ اور خاص ایجنڈے کے تحت طے شدہ میٹنگ تھی، جنرل باجوہ کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ کابینہ کے اہم اور سینئر وزراء نیب ترامیم کی حمایت کریں گے اور وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی پر مجبور کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...