علیمہ خانم کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی
انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: دس مقامات پر پاکستانی ڈرونز تباہ کردیے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
مقدمے کی سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مقدمہ کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ میں امریکی شمولیت کا خدشہ، مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے فوجی اڈے کہاں قائم ہیں؟
ملزمہ کی غیر موجودگی
مقدمہ کی سماعت پر ملزمہ علیمہ خانم آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں جس کے باعث مقدمہ میں استغاثہ کے آخری گواہ پر وکیل صفائی کی جرح نہ ہو سکی جبکہ مقدمہ میں مجموعی طور پر 17 گواہان پر وکیل صفائی جرح مکمل کر چکے ہیں۔
حاضری سے استثنی
عدالت نے ملزمہ کی حاضری سے ایک روز کے استثنی کی درخواست منظور کر کے مقدمہ کی سماعت پیر کر دی۔








