اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ٹیگ لگانے کے معاملے پر سات دن میں جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے حکم کیخلاف حکام سے سات دن میں جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق بہن مریم وٹو کا نیا انکشاف
درخواست گزار کی استدعا
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ایم ٹیگ لگانے کے عمل کو فوری روکا جائے تاہم ابھی تک عدالت سے فوری حکم امتناع نہیں مل سکا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی قیادت کے معترف ہیں: عظمیٰ بخاری
چیف جسٹس کا موقف
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ایم ٹیگ تو اسی لئے لگوایا جا رہا ہے تاکہ موٹر وہیکل کا پتہ چل سکے، یہ آپ کے لئے ہی کیا جا رہا ہے تاکہ موٹروہیکل کو رجسٹر کیا جا سکے۔
حکومتی پالیسی پر تبصرہ
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا پالیسی کا معاملہ ہے، جس کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انتظامی حکم کو قانون میکنزم میں ہونا ضروری ہے، ایم ٹیگ کے باعث لوگوں کو بہت زیادہ پریشانی ہو رہی ہے۔








