قانون کی خلاف ورزی ٹریفک پولیس وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
ٹریفک پولیس اہل کار کی خود قانون شکنی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک پولیس اہل کار کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنا خود مہنگا پڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ انیشیٹیوز اور امریکی کمپنی کے درمیان معاہدہ، طلبا کو بیرون ملک نوکریاں ملیں گی
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈیوٹی کے دوران سرکاری موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ چلانے پر سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیکھتے ہیں کہ حکومت کتنے دن شہر کو بند رکھتی ہے، رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
وارڈن کی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلا کر تعاقب کرنے اور رکشہ روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جب سے شادی ہوئی ہے میں مریم نواز کو وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں، اللہ نے اس کو مردوں سے زیادہ جرأت دی ہوئی ہے، شوہر کیپٹن(ر) صفدر
چالان کی اطلاع
بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اور لوڈر رکشے کا تعاقب کرتے ہوئے وارڈن کو 2 ہزار روپے کا چالان ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ سیکٹر انچارج انسپکٹر وقار نے یہ چالان ٹکٹ وارڈن ریاض کو جاری کیا۔
سی ٹی او کا بیان
سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سرکاری یا پرائیویٹ افراد پر یکساں لاگو ہوتی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز اور دیگر سرکاری ملازمین ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں۔








