ملکی سلامتی و تحفظ ہر چیز سے مقدم ہے: علامہ طاہر اشرفی
بلوچستان میں امن و امان کی صورتِحال
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتِحال تسلی بخش ہے، ملکی سلامتی و تحفظ ہر چیز سے مقدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان
قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد
روزنامہ جنگ کے مطابق کوئٹہ میں قومی پیغام امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں، قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مساوات اور بھائی چارے کا فروغ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ون ڈے، بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ٹارگٹ دے دیا، کانٹے دار مقابلہ متوقع
دہشت گردی اور پُرامن احتجاج
علامہ طاہر اشرفی نے زور دیا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
ریاست کی ذمہ داریاں
ان کا کہنا ہے کہ ریاست اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ کیا، ہمیں حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی، ہماری وزیرِ اعلیٰ، گورنر اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، پوری قوم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں آٹا مزید مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا
افغانستان میں دہشت گردی کے شواہد
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گردی کے شواہد فراہم کیے جا چکے ہیں، افغانستان بارڈر پر جاری جنگ کو جہاد سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
مکالمے کے ذریعے امن کا فروغ
اس موقع پر مولانا عبدالرحیم نے کہا کہ بلوچستان میں کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور حقیقی مسائل پر بات ہوئی، عید کے بعد 2 روزہ غیر معمولی سیمینار منعقد کیا جائے گا تاکہ مکالمے کے ذریعے امن کو فروغ دیا جا سکے۔
امن کے لیے مکالمہ
علامہ ہاشم موسوی نے بھی امن قائم کرنے کے لیے مکالمے کو بہترین حل قرار دیا۔








