وفاقی وزیر احسن اقبال کا انرجی چائنا پاکستان کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ
وفاقی وزیر کا دورہ انرجی چائنہ پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے انرجی چائنہ پاکستان کے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ فریقین نے سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 6 سالہ بچی سے زیادتی، حنا پرویز بٹ شیخوپورہ پہنچ گئیں، متاثرہ بچی اور خاندان سے ملاقات، انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی
ایگزیبیشن ہال کا معائنہ
وفاقی وزیر نے ایگزیبیشن ہال کا معائنہ کیا اور سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں حاصل کیے گئے اہم سنگ ہائے میل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر باہمی تعاون، جاری منصوبوں پر پیشرفت اور مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈاکو 90 سالہ بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا
عالی سطحی اجلاس کا انعقاد
بعد ازاں سی ای ای سی قیادت اور پراجیکٹ ٹیموں کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مہمند ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت اہم منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے ساتھ لڑائی، پاکستان کے 12 جوان شہید، 27 زخمی، ایک اہلکار لاپتہ ہے، طالبان کے 274 مارے جا چکے، 18 چوکیاں ہمارے قبضہ میں ہیں: پاک فوج
منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے اور سبز و پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔
سرمایہ کاری کے تحفظ اور شفاف عملدرآمد
احسن اقبال نے پالیسی کے تسلسل، سرمایہ کاری کے تحفظ اور شفاف عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت صنعتی تعاون، گرین انرجی اور علاقائی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات، پائیدار ترقی اور علاقائی خوشحالی کی جانب مشترکہ پیش رفت کا عکاس ہے۔








