وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

اجلاس کا اعلامیہ

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وقت رضوان کے ہاتھوں سے پھسل چکا ہے

اجلاس کی تفصیلات

اعلامیے کے مطابق اجلاس کو پاکستان افغانستان صورتحال، ایران، مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں کشیدگی کے حوالے سے اِن کیمرہ بریفنگ دی گئی۔

شرکاء کو پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بھی تفصیلی بریفنگ فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سپین میں 2 ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 21 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

پاکستان کی خارجہ پالیسی

دفترِ خارجہ حکام نے ایران، اسرائیل تنازع کے بعد ملکی خارجہ پالیسی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قدرتی گیس کنکشنز کیلئے دی گئی 30 لاکھ سے زائد درخواستیں منسوخ

سیاسی جماعتوں کا موقف

اجلاس میں شریک سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور موجودہ حالات میں ملی اتحاد، اتفاق اور یگانگت کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

سفارتی کاوشوں کا اعتراف

اعلامیے کے مطابق شرکاء نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں.

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرت) کا دن کیسا رہے گا ؟

وزیرِ اعظم کی کاوشیں

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی قیادت سے رابطوں پر اعتماد میں لیا۔

دہشت گردی کے خلاف عزم

دفترِ خارجہ حکام نے بریفنگ میں شرکاء کو ایران کے خلیجی اور عرب ممالک پر حملوں کے بعد پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مغربی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق آگاہ کیا ۔

اجلاس میں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شرکاء نے قومی مفاد میں سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے اقدام پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...