باجوڑ میں بدان پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے ایس آئی شہید
باجوڑ میں پولیس اہلکار شہید
باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) باجوڑ کی تحصیل واڑہ ماموند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی دولت خان شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی ہے، پارٹی پالیسی نہیں، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر
واقعے کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق ڈی پی او خالد خان نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔
نمازِ جنازہ کی اطلاعات
شہید اے ایس آئی کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔








