ایران کے خلاف جنگ نہ تو منصفانہ عالمی نظام کا سبب بنے گی، نہ تنخواہوں میں اضافہ ہوگا: سپین
ہسپانوی وزیرِ اعظم کا بیان
میڈرڈ (نیوز ڈیسک) ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ سپین کا مؤقف واضح ہے کہ جنگ نہیں ہونی چاہیے، سپین اس تباہی کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی کمانڈر نے مئی 2025 کی فضائی جھڑپ میں پاکستان کی ایئر سپیریئرٹی کی تصدیق کر دی
جنگ کے اثرات
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ نہ تو منصفانہ عالمی نظام کا باعث بنے گی، نہ اس سے تنخواہوں میں اضافہ ہو گا۔
عراق کی جنگ کا سبق
’’جنگ‘‘ کے مطابق ہسپانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ عراق جنگ نے دنیا کو مزید غیر محفوظ بنا دیا تھا۔ ایران کے خلاف جنگ سے نہ تو عوامی خدمات بہتر ہوں گی اور نہ ہی ماحول زیادہ صحت مند بنے گا۔








