آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، صاحبزادہ فرحان کی دوسری پوزیشن
ٹی 20 رینکنگ کا اعلان
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی نے ٹی 20 کی رینکنگ جاری کردی ، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ، وزیر داخلہ محسن نقوی کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
صاحبزادہ فرحان کی کامیابی
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 383 رنز بناکر بڑا جمپ لگایا، بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما بدستور نمبر ون ہیں، ان کی برتری صرف 26 پوائنٹس رہ گئی۔ بھارت کے ایشان کشن چوتھے اور تلک ورما چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ زمبابوے کے برائن بینیٹ چھ درجے ترقی کے بعد گیارہویں نمبر پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن پر کن گروہوں کا کنٹرول ہے؟ سعودی عرب کے اماراتی مفادات پر حملے کے بعد وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں
بولرز کی رینکنگ کی صورتحال
بولرز کی رینکنگ میں ورون چکرورتی کی برتری کم ہوکر 18 پوائنٹس رہ گئی۔ پاکستان کے ابرار احمد تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ جسپریت بمراہ ساتویں اور ارشدیپ سنگھ 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
آل راؤنڈرز کی فہرست
آل راؤنڈرز میں سکندر رضا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ہاردک پانڈیا کی ترقی کے بعد وہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ محمد نواز ایک درجہ ترقی کے بعد 8ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔








