ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارتی ٹیم نے چاند گرہن کے باعث اپنا ٹریننگ سیشن مؤخر کردیا
بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل کی تیاری
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کی تیاریوں کے سلسلے میں بھارتی ٹیم نے چاند گرہن کے باعث اپنا ٹریننگ سیشن مؤخر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26ویں آئینی ترمیم منظور
چاند گرہن کا اثر
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے روایتی شیڈول کے تحت سیمی فائنل سے 25 روز قبل شام 6 بجے پریکٹس شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور بھارتی بورڈ کی جانب سے جاری باضابطہ اعلامیے میں بھی بتایا گیا تھا کہ ٹیم شام 6 سے 9 بجے تک واکھنڈے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ چاند گرہن دوپہر 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہو کر شام 6 بج کر 47 منٹ تک جاری رہے گا اور ہندو مذہبی روایات کے مطابق گرہن کے دوران کسی بھی نیک یا اہم کام سے گریز کیا جاتا ہے کیونکہ اسے نحوست سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حملے میں اب تک ایران کے 48 رہنما مارے جاچکے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ٹریننگ سیشن کی تبدیلی
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ سیمی فائنل جیسے اہم میچ سے قبل مثبت آغاز ضروری ہے اس لیے پریکٹس سیشن کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ذریعے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرہن کے دوران کسی سرگرمی سے اجتناب بہتر سمجھا گیا لہٰذا ٹریننگ کا آغاز 6 بج کر 40 منٹ کے بعد کیا جائے گا۔
مذہبی رسومات کا اہتمام
رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کے دوران مذہبی رسومات اور عبادات کا خاص اہتمام کر رہی ہے، کھلاڑی مختلف شہروں میں میچز سے قبل مندروں میں حاضری بھی دیتے رہے ہیں۔








