ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ، پاکستان نے آسٹریا کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیدی
میچ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی بے حسی، بچوں کے علاج کیلئے موجود پاکستانی فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کی ہدایت کردی
اسکور کا تجزیہ
پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے دو، افراز محمد اور سفیان خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ جبکہ آسٹریا کی جانب سے کیلنر اور اسکوولز نے ایک ایک گول سکور کیا۔
مبارکباد اور نیک خواہشات
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی, ایڈھاک گورننس اینڈ منیجمنٹ چیئرمینز اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کی ناقابل شکست کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور سیمی فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔








