فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وانا کا دورہ، مغربی سرحد کی سیکیورٹی اور جاری آپریشن ’’غضب للحق‘‘کا جائزہ لیا
چیف آف ڈیفنس فورسز کا واضح پیغام
راولپنڈی (دیلی پاکستان آن لائن) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ النہدوستان کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات کو ختم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس اور دیگر کٹر ہندو جماعتوں کا خوف: اگر مسلمان آزاد ہوگئے تو ہند تقسیم ہو جائے گا اور مسلمان اپنی زمین کو جنت بنائیں گے
جنوبی وزیرستان کا دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ارفع کریم کے والد بیٹی کی 31 ویں سالگرہ پر جذباتی ہو گئے
آپریشن اور سرحدی صورتحال پر بریفنگ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاری آپریشن ’’غضب للحق‘‘ اور پاک افغان سرحدی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
امن کی ضرورت
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں جانب امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشتگردی اور دہشتگرد تنظیموں کی حمایت ترک کردیں۔
️ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا جنوبی وزیرستان کے علاقےوانا کا دورہ
مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
شہداء یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی
شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں: فیلڈ مارشل
سیکیورٹی ماحول، انٹیلی… pic.twitter.com/CvPT4Wahz6
— Siddique Jan SMT (@SdqJaanSMT) March 4, 2026








