وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی میں کمی اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر زور دیا
وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 40 سے 60 فیصد فالوورز جعلی یا بوٹس ہو سکتے ہیں: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایکس پر مقبولیت کا پردہ بھی فاش ہو گیا
خطے کی کشیدہ صورتحال
اس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر زور دیا۔
پاکستان اور مصر کے مضبوط تعلقات
وزیرخارجہ نے پاکستان اور مصر کے مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا اور علاقائی امن کے لئے قریبی روابط اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔







