عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں متفرق درخواستیں سماعت کے لیے منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں میں متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آغاجانی کاوائس چانسلر گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے اعزاز میں عشائیہ
سماعت کی تفصیلات
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کل سماعت کریں گے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ابھی تک برقرار ہیں۔
پچھلی سماعت میں ہدایات
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت میں اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی اور اب توشہ خانہ ٹو کیس اپیلوں کو نمبر لگانے کی متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔








