کیا مودی سرکار نے یہ علاقہ واشنگٹن اور تل ابیب کے حوالے کردیا ہے؟ ایران کے بحری جہاز پر امریکی حملے کے بعد بھارتی سیاستدان اور صحافی بول پڑے

ایرانی جہاز پر امریکی حملہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’کیا مودی سرکار نے خاموشی سے یہ علاقہ واشنگٹن اور تل ابیب کے حوالے کردیا ہے؟‘‘ ایران کے بحری جہاز پر امریکی حملے کے بعد بھارتی صحافی اور سیاستدان کھل کر بول پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تصدیق کردی

بھارتی سیاستدانوں کی تشویش

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بھارت میں جنگی مشقیں مکمل کرنے کے بعد واپسی پر بھارتی سمندری حدود کے قریب ایرانی جہاز پر ہونے والے امریکی حملے پر بھارتی سیاسی اور دفاعی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ کانگریس رہنما پون کھیڑا نے سوال اٹھادیا کہ ’’کیا بھارت کا اپنے پڑوس میں کوئی اثر نہیں بچا یا بھارت نے خاموشی سے یہ علاقہ واشنگٹن اور تل ابیب کے حوالے کردیا ہے؟‘‘

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

صحافیوں کے تبصرے

بھارتی صحافی راجدیپ سردیسائی نے کہا ہے کہ ’’ایران کی جنگ بھارت سے ایک قدم مزید قریب آ گئی ہے۔‘‘ امریکہ کی جانب سے سری لنکا کے قریب ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’’یہ جہاز بھارت میں جنگی مشقیں کرنے آیا تھا اور حملے کے بعد اس کے عملے کے 100 افراد لاپتہ ہیں۔ ‘‘

بھارتی صحافی سوہاسنی حیدر نے کہا ’’ایرانی بحری جہاز کو جنگی مشقوں کے لیے بھارتی بحریہ نے دعوت دی تھی، وہ بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اس معاملے پر جواب کی منتظر ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

امریکی حکام کی جانب سے تصدیق

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز نے حملہ کیا۔

ایرانی جہاز کا واقعہ

ایرانی جنگی جہاز بھارت میں جنگی مشقیں مکمل کرنے کے بعد ایران واپس لوٹ رہا تھا جسے سری لنکا کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی جہاز آئرس ڈینا (IRIS Dena) کے ڈوبنے کی اطلاع پر اس کے عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے سری لنکن بحریہ کو روانہ کیا گیا، جب تک امدادی جہاز حادثے کے مقام پر پہنچا ایرانی جنگی جہاز ڈوب چکا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...