چین کا ثالثی کیلئے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان
چینی وزیر خارجہ کا بیان
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لان) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں بیوی کو عمر قید اور ساتھی کو موت کی سزا سنادی گئی
سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے بات چیت
وانگ ای نے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تحمل اور اختلافات پُرامن طریقوں سے حل کرنے کے مؤقف کو سراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوسری جی بی گراس سکائی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی
تنازعات میں شہریوں کا تحفظ
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی توانائی اور غیر عسکری اہداف پر حملے کرنے چاہئیں۔
ثالثی کے لیے خصوصی نمائندہ
انہوں نے اعلان کیا کہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔ اس کے علاوہ چینی وزیر خارجہ نے جہاز رانی کے لیے بحری راستے محفوظ ہونے پر بھی زور دیا ۔








