اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: حلب کی جنگ: کیا ایران کو غزہ اور لبنان کے ساتھ ساتھ شام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے؟
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف کمشنر اسلام آباد علی رندھاوا الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
نوٹس اور طلبی
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کر دیا۔








