پنجاب حکومت کی جانب سے بغیرراشن کارڈ 10ہزار حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیے
ہنر حکومت کی جانب سے رمضان میں مدد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحقین افراد میں 10 ہزار روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ لوگوں کی رہنمائی کے لئے حکومت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بغیر راشن کارڈ 10 ہزار حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی
رقم نکالنے کا طریقہ
ویڈیو بیان کے مطابق، اگر آپ پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحفظ یافتہ ہیں اور آپ کو بینک آف پنجاب کی جانب سے پیسے نکلوانے کا پیغام موصول ہو گیا ہے تو آپ مذکورہ ہدایات پر عمل کرکے اپنی رقم نکلوا سکتے ہیں۔
ہدایات:
- آپ اپنا شناختی کارڈ ساتھ لے کر جائیں۔
- بینک آف پنجاب کے نمائندے کو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر دینا ہے۔
- ایک مسیج بھی لے کر جانا ہے جس میں 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ ہوگا۔ یہ کوڈ بینک کے نمائندے کو بتانا ہوگا۔
بائیو میٹرک تصدیق
آپ کو اپنے آس پاس HBL Konnect، UBL Omni، یا Alfa pay کے ایجنٹ کے پاس جانا ہے، جہاں آپ کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی۔ جیسے ہی یہ طریقہ کار مکمل ہوگا، آپ کو اپنے موبائل پر پیغام موصول ہو جائے گا۔ یاد رکھیں آپ کو پورے 10 ہزار روپے ملیں گے۔
محفوظ رہیں
آپ نے اپنا پن کوڈ کسی کو نہیں بتانا۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے مدد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مستحق افراد کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈال دیئے ہیں، جائیں اور اپنے پیسے نکلوائیں۔
بڑی خوشخبری!
بغیر راشن کارڈ 10 ہزار حاصل کرنے کا آسان طریقہ۔۔۔
رقم حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار جانیے گورنمنٹ آف پنجاب کے آفیشل یوٹیوب چینل پر https://t.co/WVRKf4VfNH pic.twitter.com/oAYiqfkPnQ— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) March 4, 2026








