رابعہ انعم کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر بحث، صارفین کی ملا جلا ردعمل
رابعہ انعم کی رمضان ٹرانسمیشنز میں کامیابی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹی وی میزبان اور اینکر رابعہ انعم ان دنوں رمضان ٹرانسمیشنز کی میزبانی کے باعث خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ بطور نیوز کاسٹر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی رابعہ انعم بعد ازاں لائیو شوز اور رمضان نشریات کی میزبانی کی طرف آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی سے نہیں ڈرتا، اگر کہیں جاؤں گا تو خود بتادوں گا، علی امین گنڈاپور
رابعہ انعم کا کاروباری سفر
رابعہ انعم نہ صرف میڈیا سے وابستہ ہیں بلکہ کاروبار بھی کرتی ہیں، جس کے باعث وہ اکثر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفر میں رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینس لیجنڈ اور نوویک جوکووچ کے سرپرست نکولا پلیچ چل بسے
جذباتی لمحے
چند روز قبل رمضان نشریات کے دوران وہ جذباتی ہوگئی تھیں اور آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر اور بچے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور موجودہ عالمی حالات کے باعث وہ ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید فکرمند ہیں۔
ٹک ٹاک ویڈیو اور عوامی ردعمل
@rabiaanamobaid Day 11 ???? Today was emotionally heavy — Rabia Anum stood strong on Mehfil-e-Ramzan despite being far from her family in Dubai, worried and saddened by the recent blasts and tensions in the region because of the Iran-Israel conflict affecting the UAE ????????. As a mother and wife, her heart is with her loved ones, yet she remains composed and graceful on screen, continuing to spread calm and positivity during this blessed month. ♥️ On Green Entertainment Transmission: Mehfil-e-Ramzan Dress by: @baroque_official #Day11 #MehfileRamzan #GreenEntertainment #RabiaAnum #StrengthAndHope ♬ original sound - Rabia Anum Official
تاہم حال ہی میں انہوں نے ٹک ٹاک پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔
ویڈیو میں رابعہ انعم نے مسکراتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ یہ بہت ضروری معلومات ہے کہ میں آج اس رمضان کا اپنا پہلا سموسہ کھا رہی ہوں کیونکہ میرے انسٹرکٹر بہت سخت ہیں۔
@rabiaanamobaid #RabiaAnum ♬ original sound - Rabia Anum Official
اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی، بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اگر وہ واقعی اپنے خاندان کے لیے پریشان تھیں تو اب اتنی بے فکری کیوں دکھا رہی ہیں، جبکہ کچھ افراد نے اسے محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔ تاہم کچھ مداحوں نے میزبان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو مشکل حالات کے باوجود خوش رہنے کا حق ہے.








