حکومت کا موجودہ صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے پر غور
کشیدگی کا اثر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کیلئے اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم پہلے بھی اس ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے، جنید اکبر
قیمتوں میں تبدیلی کی تجویز
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے تجاویز پر ورکنگ تیار کر کے وزیراعظم کو بریفنگ دی، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دنوں کی بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس طرح پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ کی مسابقت سے ایڈجسٹ کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی آرمی چیف کی دوبارہ حملے کی وارننگ، ایران نے بھی ممکنہ جارحیت کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
وزیراعظم کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم معاشی ٹیم کی مشاورت سے قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ صورتحال سنگین رہنے کی صورت میں وفاقی حکومت کی جانب سے جلد فیصلہ متوقع ہے۔
ذخیرہ اندوزی پر کڑی نظر
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے۔








