ایل این جی درآمد بند، سوئی سدرن کا رمضان میں گیس شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ
سوئی سدرن کا رمضان کے لئے گیس شیڈول میں تبدیلی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئی سدرن نے ایل این جی درآمد بند ہونے کے باعث رمضان میں گیس شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس صدی کے آخر تک ایک تہائی جانداروں کی معدومی کا خظرہ، نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی
پرانا گیس شیڈول بحال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کی جانب سے گزشتہ سال کا گیس شیڈول بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم تنازع کے فریق نہیں، ہرمز کھولنے کے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے: فرانسیسی صدر میکرون
افطار اور سحری کے اوقات
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح افطار کیلئے گیس دوپہر 3 بجے تا رات ساڑھے 9 تک کھلے گی جب کہ سحری کیلئے گیس سحر صبح 3 بجے تا 9 بجے صبح تک کھلے گی۔
باقاعدہ اعلان کی توقع
ذرائع کے مطابق تبدیل شدہ گیس شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔








