اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اوگرا کی تازہ ترین معلومات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل طیاروں کی طرح بکرے گرانے والی خاتون قصائی
ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اوگرا کا کہنا ہے کہ موجودہ ذخائر قومی طلب کو پورا کرنے کیلئے کافی ہیں۔ ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔
عوام کو مشورہ
ڈی سیز معائنہ کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی روکیں۔ اوگرا کا مزید کہنا ہے کہ عوام غیرضروری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری یا ذخیرہ اندوزی نہ کریں۔








