وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ایرانی قونصل خانے کا دورہ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال پر اظہار تعزیت
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ایرانی قونصل خانے کا دورہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال پر ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا اور ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خوا سے تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیوروکریسی سے دفعہ 144 اور کرفیو نافذ کرنے کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ
ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال کا اثر
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا انتقال صرف ایران ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان ہے۔ پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام اس مشکل اور غم کی گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کی نمائندگی کرنے والے دو بڑے رہنما تھے، جن میں سے ایک شہید ہوگیا جبکہ دوسرا قید میں ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ یہود و نصاریٰ نے ہمیشہ مسلمانوں کو تقسیم کیا یا ان پر حملے کیے، جبکہ قرآن میں بھی اس حقیقت کی نشاندہی کی گئی ہے۔
پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اتحاد کا اظہار کرتے ہیں۔ اگر ایران کو ڈاکٹرز، ادویات، اسپیس نرسنگ یا کسی بھی قسم کی طبی اور انسانی مدد درکار ہوئی تو خیبرپختونخوا بھرپور تعاون کرے گا۔ مسلمان متحد ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے اور دعا ہے کہ اللہ ہمیں بھی شہادت کا درجہ عطا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدے کے تحت رہائش فراہم نہ کیے جانے کا نوٹس، سعودی وزارت حج و عمرہ نے مقامی کمپنی اور بیرون ملک ایجنٹ کی سروسز معطل کردیں۔
ایرانی قونصل جنرل کا رد عمل
اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خوا نے وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے ایران کے سپریم لیڈر کو شہید کیا جو پوری ایرانی قوم کے لیے باپ کی حیثیت رکھتے تھے۔
ایرانی قیادت ہمیشہ شہادت کی آرزو رکھتی تھی اور اسلام اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے مسلسل کام کرتی رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر ایک عظیم انقلابی رہنما تھے جنہوں نے اسلام کے فروغ اور مسلم دنیا کے اتحاد کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
ایران نے جنگ شروع نہیں کی لیکن اپنے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑے گا اور جھکنے کے بجائے مرنا پسند کرے گا۔ حالیہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی تھے جن میں سپریم لیڈر کی اہلیہ اور پوتے پوتیاں بھی شہید ہوئے جبکہ 160 اسکول کے بچے بھی جاں بحق ہوئے۔
پاکستان کی حمایت پر ایرانی قونصل جنرل کا یقین
علی بنفشہ خوا نے کہا کہ ایران کو یقین ہے کہ اللہ کی مدد اور برادر ملک پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام کی حمایت اسے مزید طاقت دے گی، اور یہی اتحاد وہ طاقت ہے جس سے اسرائیل خوفزدہ ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پشاور میں ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات!!!
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان بھی وزیراعلی کے ہمراہ@ShafiJanPTI @SohailAfridiISF pic.twitter.com/S73vvZR8WI— Zahida Rao (@zahidarao123) March 5, 2026








