آدھا رمضان گزر گیا ابھی تک خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی،عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے آدھا رمضان گزر گیا ابھی تک کے پی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی، جبکہ پنجاب حکومت 30 لاکھ افراد کو رمضان نگہبان کے امدادی رقم منتقل کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی خواتین کی فٹبال ٹیم کی پانچ ارکان کو آسٹریلیا میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزے دے دیے گئے۔
رمضان کے امدادی اقدامات
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اگلے چند دنوں میں 40 لاکھ کا ہدف حاصل کرے گی۔ مریم کے دسترخوانوں سے صوبے بھر میں روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
کے پی حکومت کی نااہلی
کے پی حکومت ابھی تک اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستیں طلب کر چکی ہے۔ پی ٹی آئی اس سال بھی خیبرپختونخواہ میں رمضان پیکج کے نام پر پارٹی کارکنوں کو 10 ارب تقسیم کرے گی۔ مزمل اسلم کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع کی یا نہیں۔ سہیل آفریدی بھی رمضان پیکج کی امدادی رقم کی تقسیم سے لاعلم ہیں۔
حکومتی کارکردگی پر تنقید
پوری کے پی حکومت کا فوکس صرف اڈیالہ کے قیدی کی طرف ہے۔ افسوس ہے کہ 12 سال سے کن بے حس اور لاپرواہ لوگوں کے حوالے 4 کروڑ کی آبادی کا صوبہ ہے۔








