آدھا رمضان گزر گیا ابھی تک خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی،عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے آدھا رمضان گزر گیا ابھی تک کے پی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی، جبکہ پنجاب حکومت 30 لاکھ افراد کو رمضان نگہبان کے امدادی رقم منتقل کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپسٹین فائلز کیس، اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
رمضان کے امدادی اقدامات
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اگلے چند دنوں میں 40 لاکھ کا ہدف حاصل کرے گی۔ مریم کے دسترخوانوں سے صوبے بھر میں روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشارالاسد کی جانب سے ٹنوں کے حساب سے ڈالر روس منتقل کئے جانے کا انکشاف
کے پی حکومت کی نااہلی
کے پی حکومت ابھی تک اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستیں طلب کر چکی ہے۔ پی ٹی آئی اس سال بھی خیبرپختونخواہ میں رمضان پیکج کے نام پر پارٹی کارکنوں کو 10 ارب تقسیم کرے گی۔ مزمل اسلم کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع کی یا نہیں۔ سہیل آفریدی بھی رمضان پیکج کی امدادی رقم کی تقسیم سے لاعلم ہیں۔
حکومتی کارکردگی پر تنقید
پوری کے پی حکومت کا فوکس صرف اڈیالہ کے قیدی کی طرف ہے۔ افسوس ہے کہ 12 سال سے کن بے حس اور لاپرواہ لوگوں کے حوالے 4 کروڑ کی آبادی کا صوبہ ہے۔








