اب تک تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے مجموعی طور پر ۱۹۷۹ افراد پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں، جن میں ۳۷ سفارتکار بھی شامل ہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت بلوچستان کی تمام متعلقہ مشینری مکمل طور پر الرٹ اور متحرک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: بیٹے نے گھریلو تنازع پر والدین کو قتل کر دیا
تفتان بارڈر پر آمدورفت کی صورتحال
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران سرحد کے راستے پاکستانی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جنہیں تفتان بارڈر پر ہر ممکن سہولیات اور ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اب تک تفتان بارڈر کے ذریعے مجموعی طور پر 1979 افراد پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں، جن میں 37 سفارتکار بھی شامل ہیں۔
سماجی میڈیا پر بیان
ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت بلوچستان کی تمام متعلقہ مشینری مکمل طور پر الرٹ اور متحرک ہے۔ پاکستان، ایران سرحد کے راستے پاکستانی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جنہیں تفتان بارڈر پر ہر ممکن سہولیات اور ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے اب تک تفتان…
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) March 5, 2026








