اگر افغان طالبان دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں گے تو ہی دونوں فریقین کے درمیان امن ہو سکتا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
افغان سرزمین کا استعمال
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، پاکستانی ایڈیشنل فارن سیکرٹری نے تارے دکھا دیے
افغان طالبان کی ذمہ داری
غیرملکی میڈیا بلوم برگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دہشت گردی اور دہشتگرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں۔ اگر افغان طالبان یہ اقدام کریں گے تو ہی دونوں فریقین کے درمیان امن قائم ہو سکتا ہے۔
بنیادی پیغام
Pakistan is willing to halt operations against Afghanistan if the Taliban government stops supporting terror groups from its territory, the country’s top military leader Field Marshal Asim Munir says https://t.co/JeqZFuKpS3
— Bloomberg (@business) March 5, 2026








