خامنہ ای کا بیٹا قبول نہیں، ایران میں ایسا شخص چاہتے ہیں جو ملک میں ہم آہنگی اور امن لائے: ٹرمپ

ٹرمپ کا ایران کے نئے رہنما کے انتخاب پر تبصرہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ملک کے اگلے رہنما کے انتخاب میں انہیں ذاتی طور پر شامل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کا حکومتی وزراء اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا فیصلہ

امریکہ کی شمولیت کی اہمیت

امریکی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران امریکہ کی شمولیت کے بغیر نیا رہنما مقرر کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو وہ اپنا وقت ضائع کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت نے ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کا امکان مسترد کر دیا

مجتبیٰ خامنہ ای کی ممکنہ قیادت

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ممکنہ طور پر اگلا رہنما سمجھا جا رہا ہے لیکن وہ اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔ مجتبیٰ خامنہ ای کمزور شخصیت ہے، ہم ایران میں ایسا شخص چاہتے ہیں جو ملک میں ہم آہنگی اور امن لائے۔

نئے ایرانی رہنما کے بارے میں ٹرمپ کی رائے

مجتبیٰ خامنہ ای کی عدم قبولیت کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اس تقرری میں شامل ہونا ہوگا جیسے وینزویلا میں ہوا۔ ایسے کسی بھی نئے ایرانی رہنما کو قبول نہیں کریں گے جو سابقہ قیادت کی پالیسیوں کو جاری رکھے، ایسا ہونے کی صورت میں 5 سال کے اندر امریکہ کے ساتھ دوبارہ تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...