ٹی 20 ورلڈکپ 2026: پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

آئی سی سی نے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے نامزدوں کا اعلان کیا

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ایئرلائن نارس اٹلانٹک کو پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت مل گئی

پاکستان کا نمائندہ: صاحبزادہ فرحان

آئی سی سی کی جانب سے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد کیے جانے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس کل ہو گا، ایجنڈا جاری ، پاکستان فرسٹ کے جذبے سے بیٹھیں گے : وزیر خزانہ

صاحبزادہ فرحان کی شاندار کارکردگی

صاحبزادہ فرحان نے 7 میچز میں 76.60 کی اوسط اور 160.25 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 383 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 اننگز میں 383 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف سنچریاں سکور کیں، وہ ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو سنچریاں بنانے والے واحد بیٹر ہیں۔

دیگر نامزد کھلاڑی

آئی سی سی کی جانب سے انڈیا کے سنجو سیمسن بھی پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیے جانے والوں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے ول جیکس، جنوبی افریقا کے لونگی نگیدی اور ایڈن مارکرم بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ اور امریکا کے شاڈلے فن سکولویک کو بھی بہترین کھلاڑیوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...