شیخوپورہ: ٹرین کی ٹکر سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق
نوجوان کی ٹرین سے ٹکر
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ میں سچا سودا پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، پی ٹی آئی کی 3اہم شخصیات فرار
متاثرہ نوجوان کی شناخت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔
حادثے کی تفصیلات
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔








