سعودی عرب کی سکیورٹی صورتحال مستحکم اور پُرامن ہے: سعودی وزارتِ داخلہ
سعودی عرب کی سکیورٹی صورتحال
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارتِ داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مملکت کی سکیورٹی صورتحال مستحکم اور پُرامن ہے۔ ملک بھر میں زندگی اپنے معمول کے مطابق چل رہی ہے اور دنیا بھر سے آنے والے زائرین سمیت لاکھوں مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا تعاون جلد پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرے گا، شہباز شریف
غیر ملکیوں کے لیے پیغام
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے پہلی مرتبہ اردو سمیت دیگر زبانوں میں بیان جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد ان لاکھوں غیر ملکیوں کو پیغام پہنچانا ہے کہ موجودہ صورت حال سعودی عرب بھر میں معاملات زندگی معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین فوج بھیجنے کے معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، خواجہ آصف
سکیورٹی کی یقین دہانی
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں جاری واقعات اور علاقائی پیش رفت کے تناظر میں سعودی عرب کی سلامتی کی صورتحال اطمینان بخش اور مستحکم ہے اور ملک کے تمام علاقوں میں روزمرہ زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے مختلف شعبے 24 گھنٹے مربوط نظام کے تحت کام کر رہے ہیں۔
افواہوں کی روک تھام
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آنے والے زائرین اور مقیم غیر ملکیوں کی امن اور سلامتی اولین ترجیح ہے، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ افواہوں پر یقین نا کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات اور وڈیوز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شئیر نا کریں اور مستند اطلاعات حکومتی ذرائع سے حاصل کریں۔








