کراچی: بیوی سے جھگڑے پر وکیل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
کراچی میں وکیل کی خودکشی کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیوی سے جھگڑے پر وکیل نے خود کو سینے پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے کھوکھرا پار 4 نمبر حیدر کرار سوسائٹی میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا جسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت
ایس ایچ او ملیر سٹی انسپکٹر ریاض بھٹو کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت 40 سالہ سجاد منگی ایڈووکیٹ ولد ناظم منگی کے نام سے کی گئی جو وکیل تھا۔ متوفی کے دیگر چار بھائی بھی وکیل ہیں۔
خاندان کا بیان
گھر والوں نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ متوفی کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا اور تلخ کلامی ہوئی تھی۔ متوفی کے والد نے آکر دونوں کو ڈانٹا تھا اور آئندہ جھگڑا نہ کرنے کی تاکید کی تھی۔
پولیس کی تحقیقات
اسی بات پر دلبرداشتہ ہوکر سجاد منگی ایڈووکیٹ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔








