وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیار
اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قانون ہر کسی کو ہر فون ٹیپ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، سپریم کورٹ آئینی بنچ کے ریمارکس
ہائی پاورڈ کمیٹی کا اجلاس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پٹرولیم مصنوعات کے سٹاک اور کھپت پر ہائی پاورڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بریفنگ دی۔ دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکھر ملتان موٹروے پر 200 کلومیٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ہو گئے
تعلیمی اداروں اور دفاتر کے لئے نئے منصوبے
تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام اور دفاتر کے لیے ورک فراہم ہوم کا پلان بھی تیار کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان اقدامات سے ایندھن کے سٹاک کا موثر استعمال اور طلب میں کمی ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں اور لوکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتہ وار کرنے کا پلان بھی زیر غور آیا۔
ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف اقدامات
اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ روکنے کے لیے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔








