جدہ میں افطار ڈنر، رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیا گیا انعام ہے، عبدالرؤف لک
رمضان المبارک کا پیغام
جدہ(محمد اکرم اسد) لک برادران گروپ کے چیئرمین مہر عبدالرؤف لک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیا گیا انعام ہے جو اللہ سبحان و تعالی کی رحمتوں، برکتوں، فضل اور کرم سے بھرپور ہے۔ اس لئے اس ماہ مبارک میں دلجمعی سے عبادت کی جائے اور اللہ تعالیٰ کا قُرب حاصل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں ٹرک اور رکشے کے تصادم میں 4افراد جاں بحق،وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
قرآن کا نزول ایک نعمت
سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری نے بات چیت میں کہا کہ قرآن کا نزول رمضان المبارک کی نعمتوں سے ایک نعمت ہے اور اسکی تلاوت کا باقاعدہ اہتمام کیا جائے اور اپنی نجات کا سامان کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس 2024، ٹاپ سیڈز پری کوارٹر فائنلز میں کامیاب
افطار ڈنر کی خاص اہمیت
سماجی، کاروباری شخصیت اور پاکستان انوسٹمنٹ فورم کے سیکرٹری جنرل مہر عبدالخالق لک نے مزید کہا کہ ان کی طرف سے کمیونٹی کے اعزاز میں دیا جانے والا یہ افطار ڈنر ایک سعادت ہے، جس میں کمیونٹی کے ہر فرد نے شرکت کر کے ایک ریکارڈ قائم کر دیا، جس کے لئے وہ کمیونٹی کے تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بھتہ خور ایک بار پھر سرگرم، فیکٹری مالک کو 5 لاکھ بھتے کی پرچی موصول، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
معروف شخصیات کی شرکت
پاکستان کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت و پاکستان انویسٹرز فورم کے جنرل سیکریٹری مہر عبدالخالق لک نے اس شاند افطار ڈنر سے کمیونٹی کے دلوں میں خاص جگہ بنا لی ہے۔ تقریب میں چوہدری شفقت محمود، اظہر وڑائچ، چوہدری محمد اکرم گجر اور سردار وقاص عنایت سمیت کمیونٹی کی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، امریکی باؤلرز کے خلاف مشکلات کا شکار بھارتی ٹیم کو سوریا کمار یادیو کا سہارا، اچھا ہدف دینے میں کامیاب ہوگئی
کمیونٹی کا اتحاد
مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے مہر عبدالخالق لک نے کہا کہ اس ڈنر کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا اور پاکستان کی یاد تازہ کرنا تھا۔ جدہ میں مقیم پاکستانیوں کا انہیں بے پناہ پیار ملا ہے۔ افطار کے بعد مہمانوں نے خوش گپیوں میں وقت گزارا اور دورِ وطن کی یادیں تازہ کیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اجتماعات سے کمیونٹی میں اتحاد کی فضا پیدا ہوتی ہے۔
شاندار مہمان نوازی کا اعتراف
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے مشترکہ بیان میں مہر عبدالخالق لک کی شاندار مہمان نوازی کو خراج تحسین پیش کیا۔








